نیپرا اور ایف آئی اے نے لیسکو کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا

Jul 07, 2024 | 14:15:PM

(ویب ڈیسک)لاہور میں نیپرا اور ایف آئی اے نے لیسکو کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا، انکوائری کا آغازپروٹیکٹڈ صارفین کو اوور بلنگ شکایات پرکیا گیا۔

لیسکو ذرائع کے مطابق رواں ماہ صارفین کو نئے پروریٹا کے ذریعے اضافی بل بھجوائے گئے ہیں.

ذرائع کے مطابق اعلی سطحی کمیٹی وزارت اور لیسکو مینجمنٹ ذمہ داران کا تعین کرے گی، ان افسران کے خلاف کارروائی کے لئے وزیراعظم آفس کو رپورٹ بھجوائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق یہ تحقیقات وزیراعظم کے سخت نوٹس پر شروع ہوئیں، کل شام تک رپورٹ مرتب کر لی جائے گی، جن صارفین کو پروریٹا بل ملے وہ واپس ہو جائیں گے،صارفین کا کہنا ہے کہ 3 ہزار کی بجائے 8 ہزار روپے بل بھجوائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کینسو اوپن اسکواش کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو گا

واضح رہے کہ اس پروریٹا سسٹم کی منظوری کنسلٹنٹ منسٹری اور لیسکو انتظامیہ نے دی۔

مزیدخبریں