المناک حادثے کے ساتھ ’ حسرت‘اختتام کو پہنچ گیا

Jul 07, 2024 | 15:51:PM

(ویب ڈیسک)المناک حادثہ،ارحم کی بیوی فبیحہ اپنے بچے کو جنم دیتے وقت چل بسی،صنایانے فبیحہ کی بیٹی کو گود لے لیا،ڈرامہ سیریل’ حسرت‘غمگین مناظر کے ساتھ اختتام کو پہنچ گیا ۔
 اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونیوالا ڈرامہ ’حسرت‘اپنے اختتام کو پہنچ گیا، اس ڈرامہ کو سید میثم نقوی نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اسے رخشندہ رضوی نے لکھا ہے۔ ڈرامہ بگ بینگ پروڈکشن نے پروڈیوس کیا ہے۔ فہد مصطفیٰ اور ڈاکٹر علی کاظمی  پروڈیوسر ہیں۔ ڈرامے کی کہانی ایک بزرگ خاتون کے حسد اور تلخی کے بارے میں ہے جو اپنی بہو صنایا کی زندگی میں تباہی مچا دیتی ہے۔ حسرت کی کاسٹ میں کرن حق، فہد شیخ، جینس ٹیسا، سبحان اعوان، روبینہ اشرف، سمحان غازی، شرمین علی، پروین اکبر اور دیگر شامل ہیں۔
ڈرامہ سیریل حسرت کی آخری قسط نشر ہوئی۔ اس قسط میں ارحم کو ایک المناک کار حادثہ پیش آیا اور اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔ فبیحہ اپنے بچے کو جنم دیتے وقت چل بسی،صنایانے بعد میں فبیحہ کی بیٹی کو گود لے لیا۔
ڈرامہ سیریل حسرت کی آخری قسط کو سامعین سے ملا جلا ردعمل مل رہا ہے، بہت سے لوگ آخری قسط کو پسند کر رہے ہیں لیکن چند مداح فبیحہ اور ارحم کے ایکٹ کی تعریف کرنے پر میکرز کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں،بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ انہوں نے ارحم کو ہیرو اور فبیحہ کو مجرم دکھانے کی کوشش کی لیکن ارحم کو بھی اتنی ہی سزا ملنی چاہیے تھی۔

ضرورپڑھیں:کینسو اوپن اسکواش کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو گا

حسرت کے ایک مداح نے لکھا کہ ’’جو کوئی دوسری شادی کرنا چاہتا ہے وہ اس ڈرامہ سیریل کے اختتام سے سبق لے‘‘۔ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’یہ ڈرامہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی زندگی سے متاثر معلوم ہوتا ہے‘۔ ڈرامہ کے کچھ ناظرین اس کے اختتام سے خوش نہیں ہیں کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ ارحم کو بھی  فبیحہ کے ساتھ سزا ملنی چاہیے تھی۔

ایک مداح نے لکھا، "ہم ارحم اور اس کے گھر پر صنایا کی گرفت دیکھنا چاہتے تھے اور چاہتے تھے کہ فبیحہ اپنی زندگی چھوڑ دے، اور یہ ایک اچھا انجام ہے کیونکہ فبیحہ نے صنایا کے ساتھ غلط کیا"۔ فبیحہ کے ارحم اور صنایا کو چھوڑنے کے فیصلے کو مداح سراہ رہے ہیں لیکن وہ اس کی المناک موت پر افسردہ ہیں، چند پرستار فبیحہ اور صنایا دونوں کے لیے خوش کن اختتام چاہتے تھے۔

مزیدخبریں