بجٹ کے بعد خشک دودھ کی قیمت میں بھی اضافہ ،فی کلو کتنے کا ہوگیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) خشک دودھ بھی عوام کی پہنچ سے دور، 18 فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ سے خشک دودھ 200 روپے کلو مہنگا، دکانداروں نے وجہ سیلز ٹیکس کو قرار دیدیا۔
تفصیلات کےمطابق حکومت نےبجٹ میں ٹیکسز کی بھرمار کردی، شہریوں پر مہنگائی کے بم گرنے لگے،ٹیٹرا پیک کے بعد خشک دودھ کی قیمت کو بھی پر لگ گئے، خشک دودھ 200سو روپے کلو مہنگا ہوگیا۔
دکاندار وں کا کہنا ہے کہ خشک دودھ 200 روپے سے بڑھ کر 400 روپے کلو پر پہنچ گیا ، سیلز ٹیکس پر حکومت نے نظر ثانی نہ کی تو مزید مہنگائی آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور :13 سالہ ملازمہ پر بدترین تشدد، ناک اور ہاتھ کی ہڈیاں توڑ دیں
صوررتحال پرشہری پھٹ پڑے ،بولے حکومت غربت ختم کرنے کے لئےغریب کو مارنا چاہتی ہے،گیس بجلی کے بعد کھانے پینے کی اشیابھی مہنگی ہورہی ہیں۔
شہریوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت پیکٹ والی اشیا سے سیلز ٹیکس ختم کرے تاکہ مہنگائی پر قابو پایا جاسکے۔