پولیس کا اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی گرفتاری کیلئے انکے گھر پر چھاپہ

Jul 07, 2024 | 17:24:PM

(طیب سیف) اسلام آباد اور میانوالی پولیس نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اے ٹی سی سرگودھا کی جانب سے میرے خلاف قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے، لیکن اسلام آباد اور میانوالی پولیس نے مجھے گرفتار کرنے کے لئے میرے اسلام آباد والے گھر پر چھاپہ مارا ہے، فارم 47 کی پیداوار وفاقی اور پنجاب حکومت ایجنسیوں کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کرنا چاہتی ہیں۔

عمر ایوب نے مزید لکھا کہ انہوں نے یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان میں قانون کی بالکل بھی حکمرانی نہیں ہے، واضع کر دوں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وزیراعظم بننے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نیپرا اور ایف آئی اے نے لیسکو کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا

مزیدخبریں