(کلیم اختر) محکمہ خوراک لاہور ڈویژن کے فلور ملنگ سیکشن کا سارا عملہ ہٹا دیا گیا۔
ترجمان محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق سیکرٹری فوڈ معظم اقبال سپرا کی ہدایت پر فلور ملنگ سیکشن کے تمام عملے کو ہٹایا گیا ہے، عرصہ دراز سے تعینات افسران کو فی الفور دوسرے اضلاع میں تعینات کیا گیا، ڈسٹرکٹ لاہور آفس سے 2 سپریٹنڈنٹس کا تبادلہ وہاڑی اور لودھراں کردیا گیا، لاہور ٹو کے افسران کا تبادلہ چکوال اور ڈی جی خان کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی بدنامی کا باعث بننے والے 2ہزار پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ
سیکرٹری فوڈ معظم اقبال سپرا کا کہنا ہے کہ متحرک اور ایماندار افسران کی فلور ملنگ سیکشن میں تقرری کی جائے ، محکمانہ امور کی انجام دہی میں سستی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔