کامونکی: طالبات کی فحش ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شیخ رشید) پولیس نے فرض شناسی کی مثال قائم کردی، کامونکی پولیس نے طالبات کی فحش ویڈیو بنانے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
واہنڈو ڈگری کالج کامونکی کی طالبات کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے معاملے میں اہم پیش رفت ہو گئی, پولیس نے طالبات کی فحش ویڈیو بنانے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، وین ڈرائیور ملزم رانا شہباز کو گرفتار کر کے سی آئی اے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے 2ہزار پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ
پولیس کا مزید کہنا ہےکہ ملزم ڈگری کالج کی طالبات کو جال میں پھنسا کر فحش ویڈیو بناتا تھا اور ساتھ ہی ملزم ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر طالبات کو بلیک میل بھی کرتا تھا، ملزم کو کیفر کردار تک پہنچا کر رہیں گے۔