ڈہرکی ؛ خسرے کے باعث 2 بچیاں دم توڑ گئیں

Jul 07, 2024 | 19:05:PM

(جہانگیر عالم)ڈہرکی کے علاقے  اوباڑو میں خسرے کے باعث 2 معصوم بچیاں دم توڑ گئیں۔

ہسپتال ذرائع  کا کہنا ہے کہ غریب آباد محلے میں 9 سالہ بچی بیگی اور اڑھائی سالہ بچی نور فاطمہ خسرے کی وجہ سے جاں بحق ہو گئیں۔

ورثا کا کہنا ہے کہ خسرے سے دو بچیاں جاں بحق ہو گئیں جبکہ 5بچے مزید متاثر ہیں،غریب لوگ ہیں پرائیوٹ علاج نہیں کروا سکتے سرکاری سطح پر علاج کروایا جائے، ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ محکمہ صحت نے خسرے کی وبا کی روک تھام کیلئے کوئی خاص اقدامات نہیں اٹھائے۔

ہسپتال ذرائع کاکہنا ہے کہ ایک ماہ کے دوران مختلف علاقوں میں 7 بچے خسرے کی وبا کی وجہ سے جاں بحق ہو چکے ہیں،خسرے سے جاں بحق بچوں کو سرکاری ہسپتال نہیں لایا گیا،خسرے سے متاثرہ بچے  پرائیویٹ ہسپتال میں داخل تھے۔

  ایم ایس اوباڑو  ڈاکٹر ممتاز چنہ کا کہناتھا کہ خسرے کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں، خسرے سے بچاؤ کے لئے ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں مختلف علاقوں میں ویکسین لگائی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے 2ہزار پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ

مزیدخبریں