مانسہرہ، سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، میاں بیوی جاں بحق، 3بچے زخمی

Jul 07, 2024 | 19:36:PM
مانسہرہ، سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، میاں بیوی جاں بحق، 3بچے زخمی
کیپشن: حادثے کے زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نعمان شاہ)مانسہرہ میں سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق جبکہ 3بچے زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بابوسرٹاپ سے واپسی پر لولو سر جھیل کے قریب سے گاڑی گہری کھائی میں جا گری،حادثے میں دو افراد جاں بحق اور3زخمی ہو گئے،گاڑی میں لاہور سے تعلق رکھنے والے 5افراد سوار تھے،حادثے میں میاں بیوی جاں بحق اور3بچے زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے 2ہزار پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ