کنڈیارو؛باپ نے 15 دن کی معصوم بچی کو زندہ دفن کردیا

Jul 07, 2024 | 20:35:PM
کنڈیارو؛باپ نے 15 دن کی معصوم بچی کو زندہ دفن کردیا
کیپشن: نومولود، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کنڈیارو کے علاقے ٹھاروشاہ میں انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں  باپ نے 15 دن کی معصوم بچی کو زندہ دفن کردیا،پولیس نےمعصوم بچی کو زندہ دفن کرنے والے والد کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم طیب عرف مچھر راجپر نے جرم کا اعتراف کرلیا۔

ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہاکہ علاج کے پیسے نہ ہونے پر معصوم بچی کو بوری میں بند کرکے دفن کردیا،ملزم کا کہناتھا کہ بچی کو محلہ میں پڑوسیوں کو دیا مگر انہوں نے واپس کردی تھی،ملزم نے پولیس کے سامنے التجائیں کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سے غلطی ہوگئی مجھے معاف کردو۔

 ایس ایچ او ابراہیم سومرو نے کہاکہ ٹھاروشاہ پولیس نے ملزم کو ہمراہ لیکر قبرستان میں قبر کی نشاندہی کروا لی،ملزم طیب عرف مچھر راجپر کیخلاف مقدمہ داخل کردیاہے،عدالتی حکم لینے کے بعد قبرکشائی کرواکر پوسٹمارٹم کروایا جائیگا۔ 

یہ بھی پڑھیں: میری بیوی پر تبصرہ کیوں کیا؟ بگ باس میں ارمان ملک نے ساتھی کو تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل