کورونا:مزید58 افراد جان کی بازی ہار گئے، کیسز کی شرح میں نمایاں کمی 

Jun 07, 2021 | 09:02:AM
کورونا:مزید58 افراد جان کی بازی ہار گئے، کیسز کی شرح میں نمایاں کمی 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)موذی وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں مزید58 افراد انتقال کر گئے جبکہ کورونا مریضوں کے 1 ہزار 490 نئے کیسز  سامنے آئے ہیں۔ ملک میں کورونا کیسز کی شرح3.02 فیصد ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 49,285 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، جن میں  1 ہزار 490 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز  مثبت شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈھرکی :  دو مسافر ٹرینوں میں خوفناک حادثہ،36مسافر جاں بحق، 70 سے زائد شدید زخمی