لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی طبعیت سنبھل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ اور اداکارہ سائرہ بانو مسلسل ٹویٹ کرکے دلیپ کمار کی طبیعت کے بارے میں معلومات دے رہی ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار کو آکسیجن سپورٹ پر رکھا گیا ہے اور ان کی حالت اب مستحکم ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کی صبح نامور اداکار دلیپ کمار کو سانس کی تکلیف کے باعث ممبئی کے ہندوجا ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا تب بھی سائرہ بانو نے ٹویٹ کرکے دلیپ کمار کے بارے میں معلومات دیں تھی۔اب سائرہ بانو نے ایک اور ٹویٹ کرکے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہاٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغام پر یقین نہ کریں، دلیپ صاحب ٹھیک ہیں۔ آپ کی دعاؤں کیلئے تہہ دل سے شکریہ۔ ڈاکٹروں کے مطابق وہ دو تین دن میں گھر واپس آجائیں گے انشااللہ۔
Don’t believe in WhatsApp forwards.
— Dilip Kumar (@TheDilipKumar) June 6, 2021
Saab is stable.
Thank you for your heart-felt duas and prayers. As per doctors, he should be home in 2-3 days. Insh’Allah.
یہ بھی پڑھیں: ڈھرکی : دو مسافر ٹرینوں میں خوفناک حادثہ،36مسافر جاں بحق، 70 سے زائد شدید زخمی