حادثے پر دکھ ہوا۔۔ پرانی ٹرینیں ہیں،واقعات تو ہوں گے:وزیر ٹرانسپورٹ سندھ

Jun 07, 2021 | 10:31:AM

 (24نیوز)وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے ڈھرکی کے قریب ٹرین حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ  کئی بار مطالبہ کیا کہ ریلوے لائنیں اور پرانی ٹرینیں تبدیل کریں مگر وفاق سننے کو تیار نہیں ہے۔

اویس شاہ نے بتایا کہ حادثے کے بعد سکھر اور گھوٹکی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور انتظامیہ سے رابطے میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کبھی ٹرینیں پٹڑی سے اتر جاتی ہیں، کبھی ٹکرا جاتی ہیں،ملک میں پرانی ٹرینیں چلانے سے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تحقیقاتی ادارے حادثے کی تحقیقات  کریں اور قصور وار کو سامنے لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: حادثہ کیسے ہوا۔۔۔؟ٹرین ڈرائیورنےسب کچھ  بتا دیا 
 

مزیدخبریں