(24نیوز)عمران خان نے ریلوے سیفٹی کی خرابیوں کی جامع تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹرین حادثات کی روک تھام کے لئے خصوصی طور پر اقدامات کئے جائیں۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ گھوٹکی میں آج صبح خوفناک ٹرین حادثے میں مسافروں کی موت ہوگئی جس پر بہت دکھی ہوں۔مرنے والوں کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے وزیر ریلوے اعظم سواتی کو جائے وقوعہ پر پہنچنے اور زخمیوں کی طبی امداد کو یقینی بنانےکی ہدایت کی ہے جبکہ وزیر ریلوے کو جاں بحق افراد کے لواحقین کی امداد کرنے کا بھی حکم دے دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے سیفٹی کی خرابیوں کی جامع تحقیقات کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: حادثہ کیسے ہوا۔۔۔؟ٹرین ڈرائیورنےسب کچھ بتا دیا