دلہن کی کورونا رپورٹ مثبت آنے پر حفاظتی کٹ میں شادی،سسرال میں قرنطینہ ،تصاویر وائرل

Jun 07, 2021 | 10:51:AM

(24 نیوز)بھارت کے شہر نینی تال میں دلہن کی کورونا رپورٹ مثبت آنے پر  دولہا اور دلہن نےکورونا کی حفاظتی کٹ پہن کر انوکھی شادی کرلی،   جوڑے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق کورونا بحران کے دوران نینی تال کے منرسا گاؤں میں دولہا اور دلہن نے پی پی ای کٹ پہن کر شادی رچا لی۔ پی پی ای کٹ والی اس شادی میں دولہا اور دلہن کے والدین سمیت8 افراد شامل ہوئے تھے۔ شادی کے بعد دلہن کی وداعی کی گئی ، تاہم سسرال جانے کے بعد دلہن کو قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

کورونا وائرس نے لوگوں کی زندگی کو بالکل بدل کر رکھ دیا ہے۔عام طور پر دھوم دھام سے ہونے والی شادیاں اب پابندیوں کے گھیرے میں ہونے لگی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شادی سے دو دن پہلے سیما نامی خاتون کی کورونا رپورٹ مثبت آ گئی تھی۔  تو اس کے گھر والوں کو فکر ہو گئی۔کافی خیال و مشورہ کرنے کے بعد لڑکی والوں نے شادی کی تاریخ طے کی اور پی پی ای کٹ میں شادی کرنے کا فیصلہ لیا۔

سیما کی شادی ردرپور سے آئے ہریش کے ساتھ کورونا گائیڈ لائن کے ساتھ پوری رسم و رواج کے ساتھ ہوئی۔اس انوکھی شادی میں دولہا اور دلہن کے علاوہ باراتی پی پی ای کٹ پہنے نظر آئے۔
 یہ بھی پڑھیں:  لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی طبعیت سنبھل گئی


 
 
 
 
 

 
 
 
 

 
 
 
 
 
 

مزیدخبریں