ضرورت پڑی تو غزہ کی پٹی اور لبنان پر حملہ کرینگے، نفتالی بینیٹ کی دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسرائیل کے متوقع وزیراعظم اور دائیں بازو کے لیڈر نفتالی بینیٹ بھی موجودہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں، نفتالی بینیٹ نے سخت رویہ اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ضرورت پڑی تو غزہ کی پٹی اور لبنان پر حملہ کیا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیلی ٹی وی چینل 12 سے بات کرتے ہوئے نفتالی بینیٹ نے کہا کہ اگر ان کی حکومت نے غزہ کی پٹی پرحملہ کیا توان کے اتحادی عرب اتحاد انکی جماعت سے الگ ہوجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی پر کسی بھی وقت فوجی کارروائی کی جاسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لبنان اور غزہ کا علاقہ ہمارے لئے مسائل پیدا کرسکتا ہے۔نفتالی بینیٹ نے کہا کہ وہ نئی حکومت کی ذمہ داری سنبھالیں گے اور باری باری حکومت کے فارمولے پرعملدرآمد کریں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ یائیرلبید کے ساتھ مخلوط حکومت کے تحت کام کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی طبعیت سنبھل گئی