(24نیوز)قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی وسابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ڈہرکی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کے تصادم پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ٹرین کے تصادم میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور درجنوں مسافر زخمی ہونے پر دلی دکھ ہے۔واقعے کی حقیقی، غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہاکہ حادثے کی جگہ سمیت سکھر ڈویژن میں 13 مقامات پر ٹریک کی حالت ٹھیک نہ ہونے کی تحریری رپورٹ کے باوجود مجرمانہ غفلت کیوں برتی گئی، افسوس موجودہ دور ٹرین کے حادثات کا دور ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔دکھی کی اس گھڑی میں متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرین حادثہ۔۔بوگی میں پھنسی خاتون نے گھر والوں سے کیا کہا۔۔؟