(24 نیوز)سپریم کورٹ نےبنچ کی عدم دستیابی کے باعث سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ شوکت عزیز صدیقی کا کیس ڈی لسٹ کر دیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ شوکت عزیز صدیقی نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ شوکت عزیز صدیقی کو 21 جولائی 2018 کو ڈسٹرک بار ایسوسی ایشن راولپنڈی میں ایک تقریر میں بطور جج نامناسب رویہ اختیار کرنے پر آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارشات پر جوڈیشل آفس سے ہٹا دیا گیا تھا۔شوکت عزیز صدیقی نے معاملے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کے درمیان ٹیکس وصولیوں پر ڈیڈ لاک بر قرار