(24نیوز)وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہاکہ ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔ ریسکیو آپریشن اور زخمیوں کے علاج معالجے کی نگرانی خود کروں گا۔
وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر ریلوے اعظم سواتی ہنگامی طور پر بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد سے گھوٹکی روانہ ہوئے اور جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔وزیراعظم نے وزیر ریلوے سے رابطہ کرکے گھوٹکی ٹرین حادثے کے بارے میں دریافت کیا ، اعظم سواتی نے عمران خان کو ابتدائی معلومات فراہم کیں۔اس موقع پر اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ یہ ایک بڑا حادثہ ہے، مسافروں کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثے کی خود ہنگامی بنیادوں پر تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیر ریلوے نے حادثے پر تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے کہا کہ غفلت برتنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نےسرکاری ملازمین کو خوش کردیا