ایک سال میں دو مرتبہ امتحانات۔بچے تیاری پکڑلیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)طلبا کے تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچانے کیلئے تعلیمی بورڈز نے امتحانات میں انقلابی اصلاحات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات ختم کرنے کیلئے ورکنگ پیپرز تیار کرلیا گیا، ایک سال میں دو مرتبہ سالانہ امتحانات کا انعقاد کرنے کی تجاویز پیش کردی گئی۔ سال اول کے طالب علم کو فیل شدہ مضامین کا امتحان دینے کیلئے آئندہ سالانہ امتحان کا انتظار نہیں کرنا ہوگا، سال آخر کا طالب علم اگر ضمنی امتحانات میں شریک ہو کر اپنے پرچے پاس کرے تو اس کی مارک شیٹ سپلیمنٹری امتحان درج ہوتا ہے میٹرک اور انٹر کی سند پر لفظ ضمنی امتحانات کو ختم کرکے اس کی جگہ سالانہ امتحانات لکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نےسرکاری ملازمین کو خوش کردیا
امتحانات کا ایک سیشن اپریل /مئی جبکہ دوسرا سیشن نومبر/دسمبر میں ہو گا، طلباء دونوں سیشن میں سے کسی ایک کا بھی انتخاب کرنے کے مجاز ہوں گے۔ انٹر بورڈز کمیٹی چیئرمینز کے فورم میں چاروں صوبوں کے تعلیمی بورڈز نے نئے سسٹم پر آمادگی کا اظہار کردیا۔ آئی بی سی سی کے آئندہ اجلاس میں ورکنگ پیپر کی حتمی منظوری ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرین حادثہ۔۔بوگی میں پھنسی خاتون نے گھر والوں سے کیا کہا۔۔؟