(24 نیوز)عاشر وجاہت اور ہانیہ عامر کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد اداکارہ کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر آگیا تھا۔اس مختصر ویڈیو میں ہانیہ عامر کو اپنے 16 سالہ بھائی اور گلوکار عاشر وجاہت کے ساتھ ایک کمرے پر بستر پر مذاق کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں ہانیہ عامر کو گلوکار عاشر وجاہت کے ساتھ انتہائی قریب دیکھا گیا، جب کہ ان کے بھائی کو بھی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عاصم اظہر کا ٹوئٹ ۔۔ ہانیہ عامر کا بھی سخت الفاظ میں ردعمل
ویڈیو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ بظاہر انہوں نے مداحوں کو تفریح فراہم کرنے کے لیے ویڈیو بنائی مگر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعدسو شل میڈیا صا رفین نے ان پر تنقید کی اور ان کے انداز کو انتہا ئی بولڈ قرار دیا۔ خود پر ہونے والی تنقید پر اگرچہ ہانیہ عامر نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیا اور بعد ازاں انہوں نے تنقید کے حوالے سے پوسٹ کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا تھا۔ہانیہ عامر نے خود پر ہونے والی تنقید کو پدرشاہانہ سماج کی سوچ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اگر کوئی مرد ایسی ویڈیو یا تصویر شیئر کرتا تو اس کی تعریفیں کی جاتیں مگر ایک خاتون کا کردار خراب کیا جا رہا ہے۔
تاہم اب گلوکار عاشر وجاہت نے بھی اپنی ویڈیو پر تنقید کے بعد خاموشی توڑتے ہوئے لوگوں کے رویوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔عاشر وجاہت نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں لکھا کہ بحیثیت ایک قوم ہم لاکھوں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل کو بھلا کر بہن اور بھائی کی کمرے میں تفریح پر پریشان ہیں۔ ہم بطور قوم کب کسی کو آزادی سے مرضی کے مطابق زندگی گزارنے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:کس سے شا دی کی خوا ہش ہے ۔۔ اداکارہ رمشا خان نے دل کی بات کہہ ڈا لی