یو ای ٹی نے انٹری ٹیسٹ کا حتمی اعلان کردیا گیا

Jun 07, 2021 | 17:46:PM

(24 نیوز)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے انٹری ٹیسٹ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 27 جون مقرر کردی ، آ ن لائن فرضی ٹیسٹ 2 اور 3جولائی کو جبکہ انٹری ٹیسٹ 5 سے 8 جولائی تک ہوں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ایس سی انجینئرنگ ٹیکنالوجی میں پنجاب بھر سے داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔
 انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 27 جون ہے، آن لائن فرضی ٹیسٹ 2 اور 3 جولائی کو ہوں گے جبکہ انٹری ٹیسٹ 5 سے 8 جولائی کے دوران ہوں گے۔

یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹری ٹیسٹ میں شرکت کیلئے طلبہ وطالبات کے ایڈمٹ کارڈز اپ ڈیٹ کردئیے گئے ہیں۔ ٹیسٹ میں شامل طلبا یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے کارڈ ڈاو¿ن لوڈ کرکے پرنٹ کرسکتے ہیں۔
 یاد رہے کہ عالمی وبا کورونا کے باعث انٹری ٹیسٹ کی تاریخ تبدیل کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایک سال میں دو مرتبہ امتحانات۔بچے تیاری پکڑلیں

مزیدخبریں