نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن پر قاتلانہ حملہ

Jun 07, 2021 | 18:40:PM

(24 نیوز) ممبر پنجاب اسمبلی سیدہ جگنو محسن کے قافلے پر قاتلانہ حملہ معجزانہ طور پر محفوظ رہیں، حملہ آوروں نے سوشل میڈیا پر دھمکی دی تھی کہ اگر جگنو محسن جھجھ کلاں میں جلسہ کرنے آئیں توہم حملہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ممبر پنجاب اسمبلی سیدہ جگنو محسن دھمکی کے باوجود جھجھ کلاں میں جلسہ کیا ،ملزمان نے دھمکی کو سچ ثابت کرتے ہوئے جلسہ سے واپسی پر فائرنگ وں اور ڈنڈوں سے قافلے پرحملہ کردیا، قاتلانہ حملہ میں ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔ حملے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔
 ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم تاحال فرار ہے جبکہ اسکے دو نامعلوم ساتھی رات گئے پولیس نے حراست میں لے لئے تھے۔ مرکزی ملزم کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مار جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پشاور میں کار سوار لڑکی کی شرٹ اتار کر سیر

مزیدخبریں