پنجاب کی تمام یونیورسٹیاں کھل گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صوبہ بھر میں این سی او سی کی ہدایات پر کی تمام جامعات کھل گئیں،پنجاب یونیورسٹی میں بھی کلاسز کا باقائدہ آغاز۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وبا بہتر ہونے کے بعد حکومت اور این سی او سی کی ہدایات پر شہر بھر کی تمام جامعات میں تدریسی عمل شروع کر دیا گیا۔پنجاب یونیورسٹی میں بھی آن لائن کلاسز ختم کرکے فزیکل کلاسز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کے مطابق پہلے سے جاری آن لائن امتحان جاری رہیں گے۔این سی او سی کی ہدایات پر تمام کلاسز اور امتحانات معمول اور شیڈول کے مطابق ہونگے۔ طلبہ کاجو تعلیمی نقصان ہوا وہ پورا کیا جائے گا۔
دوسری جانب اساتذہ اور طلبہ نے بھی فزیکل کلاسز کے شروع ہونے پراطمینان اورخوشی کا اظہار کیا۔ طلبہ کی سہولت کیلئے یونیورسٹی نے ٹرانسپورٹ سروس کاآغاز بھی کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پشاور میں کار سوار لڑکی کی شرٹ اتار کر سیر