طلبا سڑکوں پر آ گئے ،حکومت سے بڑا مطالبہ 

Jun 07, 2021 | 19:28:PM

(24 نیوز) ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کے طلبا نے فنی تعلیمی بورڈ کے باہر بغیر امتحانات کے پرموٹ کرنے کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

 تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ٹاون میں ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کے طلبانے فنی تعلیمی بورڈ کے باہر بغیر امتحانات پرموٹ کرنے کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ کیا اور امتحانات نہ لینے کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی۔ طلبا نے مطالبات کی منظوری کیلئے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔
اس موقع پرطلبا نے مطالبہ کیا کہ ٹیکنیکل بورڈ تمام طلبا کو بغیر امتحانات اگلی جماعت میں پرموٹ کرنے کا اعلان کرے۔امتحانات لینا ہے تو تعلیمی بورڈ کی طرز پر صرف منتخب مضامین کا امتحان لیا جائے گا۔
 طلبا نے مزید کہا کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو دوبارہ احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رہیگا۔
 اس حوالے سے فنی تعلیمی بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل کورسسز میں طلبا کو بغیر امتحان پاس کرنا ممکن نہیں، طلبا کا امتحان لازمی لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن پر قاتلانہ حملہ

مزیدخبریں