جعلی شناختی کارڈز کا اجراکرنے پرنادرا کے چھ افسر برطرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نادرا نے کراچی میں غیر ملکیوں کو شناختی کارڈز جاری کرنے کے معاملے میں اپنے انٹیلی جنس افسر سمیت چھ افسروں کو معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق معطل ہونے والوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر ماہین گبول، ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر عائشہ عمران خان صدیقی، انٹیلی جنس افسر منظور حسین شامل ہیں۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظہور احمد، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ فیصل رانا اور عرفان علی بھی کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نادرا افسروں کو غفلت برتنے پر انٹیلی جنس اطلاعات کی روشنی میں معطل کیا گیا ہے،معطل اہلکاروں کے بارے میں وزارت داخلہ کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پشاور میں کار سوار لڑکی کی شرٹ اتار کر سیر