(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں شرکت کیلئے مزید چار کھلاڑیوں کو ویزے جاری کردیئے گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویزے جاری کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمر امین، حماد اعظم، خالد عثمان اور آصف آفریدی کو ویزے مل گئے، پہلی دستیاب فلائٹ سے کھلاڑیوں کو ابوظہبی پہنچانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ صرف ایک کرکٹر عمران رندھاوا کا ویزا تاحال جاری نہیں ہوا لہٰذا جیسے ہی ویزہ جاری ہوگا عمران رندھاوا کی بھی ابوظہبی روانگی کو حتمی شکل دی جائے گی۔
واضح رہے کہ 9 جون کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ سے پی ایس ایل کے ایکشن کا آغاز ہوگا اور لیگ کا فائنل 24 جون کو کھیلا جائے گا۔
کوالیفائر اور ایک ایلیمنیٹر سمیت 6 ڈبل ہیڈرز (ایک دن میں دو میچ) کھیلے جائیں گے ، میچز پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہونگے جبکہ ڈبل ہیڈرز والے روز پہلا میچ شام6 بجے، دوسرا رات گیارہ بجے شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: باکسنگ کا تگڑا مقابلہ: ناقابل شکست فلائیڈ مے ویدر نوجوان حریف لوگن پال کو ہرا نہ سکے