بری خبر، پاکستان کے مجموعی قرض میں رواں سال 6 ہزار 625 ارب اضافہ 

Jun 07, 2022 | 00:05:AM
بری خبر، پاکستان کے مجموعی قرض میں رواں سال 6 ہزار 625 ارب اضافہ 
کیپشن: کیپشن،پاکستان کے مجموعی قرض میں 6 ہزار ارب سے زائد اضافہ ہوا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار  کے مطابق پاکستان کا مجموعی قرض ایک سال میں 6 ہزار 625 ارب روپے بڑھ گیا۔ 

اپریل 2021میں پاکستان کا مجموعی قرض 37ہزار 79ارب روپے تھا۔ جو مارچ 2022 میں 43 ہزار 995 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

البتہ اپریل 2022 میں مجموعی قرض 29 کروڑ روپے کمی کے بعد 43ہزار 704ارب روپے ہو گیا۔

پاکستان کا اندرونی قرض اپریل 2022 میں 28 ہزار  913ارب روپے جبکہ بیرونی قرض 14 ہزار  291 ارب روپے تھا۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، معروف برانڈ نے قیمت کم کردی

اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق جون 2021میں پاکستان کا مجموعی قرض 38 ہزار  705ارب روپے جبکہ جون 2020میں 35ہزار 107ارب روپےتھا۔