(24 نیوز)سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے سکیورٹی کونسل کے 5 مستقل ممبران کے نمائندوں سے ملاقا ت کی، سیکرٹری خارجہ نے بی جے پی عہدیداروں کی جانب سے حضورﷺ کی شان کیخلاف توہین آمیز بیان سے آگاہ کیا۔
سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کہاکہ عالمی امن و سلامتی کو برقرار رکھنا سلامتی کونسل کے مستقل ممبران کی خصوصی ذمہ داری ہے،بھارت میں اسلامو فوبیاکی لہر بڑھتی جا رہی ہے،بھارت پر زور دیا جائے کہ وہ ذمہ داروں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کرے،سیکرٹری خارجہ نے مزید کہاکہ بھارت کو مذہبی اقلیتوں بالخصوص مسلم آبادی کے حقوق سلب کرنے کیلئے بھی جوابدہ ہونا چاہئے ، بھارت پر زور دیا جائے کہ وہ اقلیتوں کے بنیادی حقوق ، آزادیوں کے مکمل تحفظ کو یقینی بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو بڑا جھٹکا، پی ٹی آئی کی اہم شخصیت پیپلزپارٹی میں شامل