موٹرسائیکل خریدنے والوں کیلئےایک اور اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)غریب کی سوار ی جیب پر بھاری،موٹرسائیکل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا سلسلہ جاری ہے، یاماہا کمپنی نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں بھی 21 ہزار سے ساڑھے 23 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق یاماہا نے موٹرسائیکل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا، مختلف ماڈلز کی موٹرسائیکل کی قیمتوں میں 21 ہزار روپے سے لے کر 23 ہزار 500 روپے تک کا اضافہ کردیا، وائے بی آر زی125 کی قیمت 21 ہزار اضافے کے 2 لاکھ 31 ہزار 500 روپے ہوگئی،موٹرسائیکل ڈیلرز کا کہنا ہے حکومت کی جانب سے اگر ڈیوٹی میں ریلیف دیا جائے تو قیمتوں میں کمی آسکتی ہے۔
چئیرمین الیکٹرک اور موٹرسائیکل ڈیلرز الائنس حبیب شیخ کا کہنا ہے کہ غریب کی سواری بھی پہنچ سے دور ہوگئی،کمپنیاں آئے روز ڈالر کی قدر میں اضافے کو جواز بنا کر بےتحاشہ اضافہ کررہی ہیں،، حکومت اسپئر پارٹس اور انجن کی ڈیوٹی میں ریلیف دے تو موٹرسائیکل کی قیمت کم کی ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امبر ہرڈ کو شادی کی پیشکش کس نے کی؟نام جان کر دنگ رہ جائیں گے
وائے بی آر زی125ڈی ایکس کی قیمت 22500 اضافے بعد 2 لاکھ 48 ہزار 500 روپے ہوگئی، وائے بی آر 125 23ہزار اضافے سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے کی ہوگئی، وائے بی آر 125جی 23ہزار اضافے سے 2 لاکھ 65 ہزار 500 روپے کی ہوگئی۔