(24 نیوز) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جب تک نیب کا ادارہ ہے ملک کے معاملات نہیں چل سکتے، چیئرمین نیب کو جوابدہ ہونا پڑے گا، تاریخ دے رہا ہوں الیکشن اکتوبر 2023 کو ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے چیف جسٹس پاکستان سے مشاورت کیلئے دائر درخواست مسترد
سابق وزیراعظم و لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک میں احتساب اور قانون کے ادارے موجود ہیں، ایف آئی اے، ایف بی آر اور اینٹی کرپشن جیسے ادارے موجود ہیں، ملک کی سیاست پر اثرانداز ہونا ہے تو نیب کی ضرورت ہے، حقائق سامنے آئیں گے تو نیب کی حقیقت بھی سامنے آجائے گی۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جب ملکی معیشت تباہ ہو رہی تھی عمران خان کہاں تھے، آج یہ الیکشن مانگ رہے ہیں، آج سے لوڈشیڈنگ ساڑھے تین گھنٹے سے کم ہوگی۔