(24 نیوز) حکومتی دعوؤں کے باوجود لوڈشیڈنگ کم نہ ہو سکی۔ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 99 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار 901 میگاواٹ ہے۔ ملک میں بجلی کی کل طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے، پانی سے 4 ہزار 193 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 261 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔
خبر بھی پڑھیں:تاریخ دے رہا ہوں الیکشن اکتوبر 2023 کو ہوں گے: شاہد خاقان عباسی
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11 ہزار 565 میگاواٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس 1 ہزار 347 میگاواٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 118 ہے۔ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 181 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ جوہری ایندھن سے 1 ہزار 237 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 16 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد ریجن میں بھی 6 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔