سیاسی مصروفیات: پنجاب کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

Jun 07, 2022 | 11:31:AM

(ویب ڈیسک) پنجاب کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب کی سیاسی مصروفیات کے باعث اجلاس ملتوی کیا گیا۔ وزیر اعلی پنجاب رواں ہفتے ہی کابینہ کا دوبارہ اجلاس طلب کرینگے۔

 دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب آج سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے دیئے گئے ظہرانہ میں شرکت کریں گئے۔ حمزہ شہباز شریف آج بلاول ہاؤس جائیں گئے۔ سابق صدرآصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال، پنجاب کابینہ سمیت دیگر پر بھی مشاورت ہو گی۔ وزیراعلی حمزہ شہباز مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے اور سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:شارٹ فال 6 ہزار 99 میگاواٹ: حکومتی دعوؤں کے باوجود لوڈشیڈنگ کم نہ ہو سکی

وزیراعلی حمزہ شہباز نے انسداد ڈینگی کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس آج طلب کرلیا۔ وزیر اعلی حمزہ شہباز مون سون سیزن کے لئے انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت جیل ریفارمز سے متعلق بھی اجلاس ہوگا۔

 حمزہ شہباز امن و عامہ کا جائزہ لینے کے حوالے سے بھی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیر اعلی حمزہ شہباز اشیا ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

مزیدخبریں