پنجاب کا ترقیاتی بجٹ کتنا ؟ کہاں خرچ ہوگا، تفصیلات منظر عام پر آگئیں

Jun 07, 2022 | 11:44:AM

 (24 نیوز) پنجاب کا کل ترقیاتی بجٹ ساڑھے چھ سو ارب سے سات سو ارب کے درمیان ہوگا۔ تفصیلات سامنے آگئیں۔

 چیرمین پی اینڈ ڈی علی سرفراز حسین کا کہنا ہے کہ پنجاب کا کل ترقیاتی بجٹ ساڑھے چھ سو ارب سے سات سو ارب کے درمیان ہوگا، ڈیجیٹل سروس کے لئے 50 کروڑ روپے بجٹ رکھا ہے۔ سولر انرجی منصوبوں کے لئے 2 ارب روپے رکھے ہیں۔ اسی طرح محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے منصوبوں کے لئے 155 ارب جبکہ محکمہ پرائمری ہیلتھ کی سکیموں کے لئے 20 ارب روپے رکھے ہیں۔ ہیلتھ انشورنس سکیم کے لئے 130 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:سیاسی مصروفیات: پنجاب کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

ادھر پنجاب کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب کی سیاسی مصروفیات کے باعث اجلاس ملتوی کیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب رواں ہفتے ہی کابینہ کا دوبارہ اجلاس طلب کرینگے۔

 دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب آج سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے دیئے گئے ظہرانہ میں شرکت کریں گئے۔ حمزہ شہباز شریف آج بلاول ہاؤس جائیں گئے۔ سابق صدرآصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال، پنجاب کابینہ سمیت دیگر پر بھی مشاورت ہو گی۔ وزیراعلی حمزہ شہباز مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے اور سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

 وزیراعلی حمزہ شہباز نے انسداد ڈینگی کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس آج طلب کرلیا۔ وزیر اعلی حمزہ شہباز مون سون سیزن کے لئے انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت جیل ریفارمز سے متعلق بھی اجلاس ہوگا۔

 حمزہ شہباز امن و عامہ کا جائزہ لینے کے حوالے سے بھی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیر اعلی حمزہ شہباز اشیا ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

مزیدخبریں