(24 نیوز) مطالبات ک حق میں افغانی کفن پوش مظاہرین کی صورت میں سڑکوں پر نکل آئے، افغانی خاندانوں نے ایمبیسی روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا معاملہ: حمزہ شہباز کو نوٹس جاری
تفصیلات کے مطابق ایمبیسی روڈ پر افغانی خاندانوں نے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا، جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ مظاہرین نے ریڈ زون کی طرف جانے کی کوشش جسے پولیس نے ناکام بنا دیا۔
افغانی مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان میں امن لایا جائے، ہماری زمین ہمارے اوپر تنگ کر دی گئی، وہاں حالات کشیدہ ہیں، تعلیمی ادارے تباہ اور بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے، ہیومن رائٹس اور بین الاقوامی تنظیمیں اس طرف توجہ دیں، اپنے گھروں میں واپس جانا چاہتے ہیں، ہمارے رہنے کے قابل بنایا جاہے۔
اے سی سٹی منیل سعید کا کہنا تھا کہ افغانی خاندان کا مطالبہ ہے کہ ہمیں بیرون ممالک بھیجا جائے، اگر باہر کے ممالک نہیں بھیجنا تو پاکستان کے حقوق دیئے جائیں، اس کے علاؤہ افغانی کوئی بات سننے کو تیار نہیں۔
خیال رہے افغانی خاندان اٹھارہ اپریل سے پریس کلب اور ایف سکس سے ملحقہ گراؤنڈ میں دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔