ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ

Jun 07, 2022 | 13:06:PM
سونا،مہنگا،قیمت
کیپشن: خالص 24 قیراط فی تولہ سونا کی قیمت 1 لاکھ 43 ہزار 800 روپے ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) کاروباری ہفتے کے آغاز کے دوسرے روز ہی ڈالر کے بعد سونے نے بھی تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔

 تفصیلات کے مطابق ایک تولہ سونا 2100 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونا کی قیمت 1 لاکھ 43 ہزار 800 روپے ہوگئی۔ جبکہ 22 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 31 ہزار908 روپے اور 22 قیراط فی تولہ سونا کی قیمت 1 لاکھ 25 ہزار 913 روپے ہوگئی۔

 یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا معاملہ: حمزہ شہباز کو نوٹس جاری

ڈیلرز کے مطابق مقامی مارکیٹ میں ڈالر مسلسل مہنگا ہونے سے سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا۔

 دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔ انٹربنک میں ڈالر کی ٹریڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ دوران ٹریڈنگ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک دن میں 3 روپے 44 پیسے مہنگا ہوگیا۔ جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 203 روپے کی سطح بھی عبور کرگیا۔