(24نیوز) لاہور میں فیصل چوک کے قریب واقع رحمان پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی۔
تفصیلات کے مطابق رحمان پلازہ میں نا معلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی ، آگ پلازہ کی بیسمنٹ میں لگی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئیں۔ پلازہ کی دوسری اور تیسری منزل پر کئی افرادپھنس گئے۔
واضح رہے ریسکیو 1122کی 2 سنارکل گاڑیاں پلازہ میں پھنسے شہریوں کو ریسکیو کررہی ہیں،بتایا جا رہا ہے کہ پلازہ کی بیسمنٹ دھوئیں سے بھر گئی،گہرے دھوئیں کے بادلوں نے پورے پلازہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔
دوسری جانب کراچی جیل چورنگی کے قریب رہائشی عمارت میں واقع سپر اسٹور کے بیسمنٹ میں لگی آگ بے قابو ہوگئی تھی ،عینی شاہدین کے مطابق آگ لگتے ہی ادارے کا عملہ آگ بجھانے کی کوشش کرنے کی بجائے اسٹور سے باہر آکر کھڑا ہوگیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے والے دستیاب آلات کی مدد سے ابتدائی طور پر آگ پر فوری قابو پایا جا سکتا تھا مگر مبینہ طور پر عملے نے احساس ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا۔اسٹور کے عملے کی جانب سے فائر بریگیڈ کو کال کر کے رسمی ذمہ داری پوری کی گئی، جب تک فائر ٹینڈر پہنچا آگ کافی حد تک پھیل چکی تھی۔
واضح رہے کہ کراچی بیسمنٹ میں لگی آگ بجھانے میں چار روز لگے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: فیفاورلڈکپ ٹرافی لاہورپہنچادی گئی۔رونمائی مقامی ہوٹل میں ہو گی