پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس۔ عدالت سے بڑی خبر آگئی

Jun 07, 2022 | 14:02:PM

(24نیوز ) پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں 8ارکان اسمبلی کی عبوری ضمانتیں کنفرم، ملک ندیم عباس کی ضمانت خارج جبکہ عمر فاروق کی حاضری معاف کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل کی عدالت میں دس ایم پی ایز رضوان احمد، مہندر پال سنگھ، علی رضا،حافظ عمار یاسر، رانا شہبازاحمد، وارث عزیز، خیال احمدکاسترو، شجاعت نواز، عمرفاروق، ملک ندیم عباس، پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری محمد خان، کوآرڈینیشن افسرعنایت ملک، عامر حبیب، سردار اکبر ناصر کی عبوری ضمانتوں کی سماعت  ہوئی۔

 عدالت نے پولیس ریکارڈ کے بعد وکلاء کی بحث سنی بعد میں آٹھ ایم پی ایز اور پانچ اسمبلی ملازمین کی عبوری ضمانتیں کنفرم کردیں اورایک ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا،  ملک ندیم عباس کی غیرحاضری پرعبوری ضمانت خارج جبکہ عمرفاروق کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف کابڑا فیصلہ

عدالت سے پنجاب اسمبلی کے 9 ملازمین محمد اکرام، عیش محمد، زوہیب اللہ، ابرارحسن، محمد جہانگیر، زین علی، عاصم نواز اور محمداعجاز نے اپنی ضمانتیں واپس لے لیں۔ دس ایم پی ایز اور اسمبلی ملازمین نے19 اپریل کو ضمانتیں دائرکی تھیں،  ریکارڈ پیش ہونے پرآج سماعت مکمل ہوئی۔

 یہ بھی پڑھیںحکومت کا بڑا اقدام ۔سرکاری ملازمین کی سنی گئی

مزیدخبریں