ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاری مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بلوچستان میں مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں نے ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاری مکمل کر لی ہے، حکومت اور اتحادیوں نے فیصلے کی منظوری دے دی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق مخلوط حکومت میں شامل سیاسی جماعتوں نے ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسی خیل کے خلاف ہوم ورک مکمل کرلیا، آئندہ چند روز میں ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں جمع کرائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
نئے ڈپٹی اسپیکر کے لئے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نائل کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق صوبے میں مزید سیاسی تبدیلیوں کا بھی امکان ہے۔