( 24نیوز ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی باہمی تعلقات کومزیدفروغ دینےکیلئےپرعزم ہیں، پاکستان یوکرین میں جنگ کا فوری خاتمہ چاہتا ہے ،بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پرتشویش ہے، بی جےپی رہنماوں کےگستاخانہ بیانات کی مذمت کرتےہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جرمن ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم روس، یوکرین اور دیگر ممالک کی قیادتوں سے رابطہ میں ہیں،پاکستان کسی بھی ملک کی علاقائی سالمیت اور تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے ، پاکستان روس یوکرین تنازع کومذاکرات کےذریعےحل کرنےکاخواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نےانسانی ہمدردی کےتحت یوکرین کوامدادبھجوائی، کشمیری عوام کی جدوجہد اور انسانی حقوق کی حمایت کرتےہیں، پاکستان مقبوضہ کشمیرکاپرامن اوریواین قراردادوں کےمطابق حل چاہتاہے، پاکستان میں دہشتگردی کیلئےافغان سرزمین استعمال ہوتی رہی، ہم دہشت گردی کے واقعات گزشتہ کئی دہائیوں سے برداشت کر رہے ہیں، جرمن ہم منصب سے ملاقات میں افغانستان،خطےاورعالمی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا،افغانستان کوسب سےزیادہ عالمی برادری کی توجہ کی ضرورت ہے،امیدہےافغان حکومت عالمی برادری کی امنگوں پرپورااترےگی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی بہترین دوست ممالک ہیں، جرمنی پاکستان کے لیے بہترین ایکسپورٹ کی منزل ہے،پاکستان جرمنی کے ساتھ متعدد شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے، جرمنی پاکستان کابڑاتجارتی شراکت دارہے، گزشتہ سال پاکستان نےجرمنی کیساتھ 2.5 بلین ڈالرکی تجارت کی، جرمنی پاکستان میں 7 واں بڑاانویسٹرہے،
اس موقع پر جرمن وزیر خارجہ انالینا بئیر بوک نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، افغانستان کےعوام کو بھوک اور افلاس کا سامنا ہے۔ عالمی برادری کو افغان مسئلے سے صرف نظر نہیں کرنا چاہئے۔ افغانستان کے مسائل کا پاکستان پر براہ راست اثر پڑتا ہے، پاکستان نے لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دی، افغان مہاجرین کو پناہ دیکر پاکستان نے بڑےدل کا مظاہرہ کیا، جرمنی پاکستان کے ساتھ تمام معاملات میں تعاون کے فروغ کا خواہا ں ہے،طالبان حکمران سے امید ہےخواتین کو تعلیم اور دیگر امور میں آگے لائیں گے ۔