(24 نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ،ضمنی الیکشن ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔
تحریک انصاف کے ہونیوالے پارلیمانی اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے علاوہ شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، علی زیدی ،اسد عمر، فواد چوہدری، ریاض فتیانہ، علی أمین گنڈا پور ،حماد اظہر شریک ہیں۔
اجلاس میں پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق یاسمین راشد نے امیدواروں سے متعلق بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے بری خبر۔تیل اور گھی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کا پارٹی کے وفادار لوگوں کو ٹکٹس دینے کا فیصلہ کیا
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں ہفتے کی چھٹی بحال