(24نیوز) وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام کو مشکل وقت میں ریلیف دینے کیلئے آٹے پر 200 ارب روپے سبسڈی دے رہے ہیں ۔چینی اورگھی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جلد خوشخبری دیں گے، عوام کے دکھوں کے مداواے اور مسائل کے حل کیلئے ہر چھوٹے بڑے شہر جاؤں گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے لاہور کے سابق چیئرمینوں اوروائس چیئرمینوں نے ملاقات کی جس میں وزیر اعلی نے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے ہدایات دیں،ملاقات میں میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، توصیف شاہ، کبیر تاج، صبغت اللہ، دستگیر شاہ، احمد بٹ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے،اس موقع پر وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو مشکل وقت میں ریلیف دینے کیلئے آٹے پر 200 ارب روپے سبسڈی دے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ سے منتخب ہسپتالوں میں کینسر اوردیگر ادویات مفت ملیں گی، اندرون لاہور میں بجلی کے لٹکتے ہوئے تار اورگیس کی عدم فراہمی کے مسائل حل کریں گے، پارکنگ کے مسائل کرنے کیلئے پارکنگ پلازے بنانے کا جائزہ لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر عارف علوی نے بڑی منظوری دیدی
وزیراعلی نے مزید کہا کہ کوٹ خواجہ سعید،سید مٹھا اوریکی گیٹ ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا، سیاست نہیں خدمت پر یقین رکھتا ہوں، واسا کو پانی کی فراہمی کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کابڑا فیصلہ