پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ سے کیسے نمٹا جائے؟ حکومت کا بڑا فیصلہ 

Jun 07, 2022 | 17:04:PM

(24نیوز) ذرائع کے مطابق حکومت نے پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج اور مظاہرین سے نپٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ اور احتجاجی مظاہروں سے نپٹنے کے لیے اہم فیصلے کرلیے ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ اور احتجاجی مظاہرین کو ممکنہ حد تک تھکانے کی کوشش کی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے کم آمدن والوں کو خوشخبری سنا دی

اس مقصد کے لیے رکاوٹیں لگائی جائیں گی تاکہ مظاہرین کی تعداد محدود کیا جاسکے۔ 

ذرائع نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے لانگ مارچ یا دھرنے کو اسلام آباد میں داخل ہونے سے قبل ہی انتہائی حد تک تھکایا جائے گا۔ 

اس مقصد کے لیے شہروں اور صوبوں میں رکاوٹیں کھڑی کی جائیں گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:حمزہ  شہباز اور آصف علی زرداری ملاقات۔ ضمنی انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے پر اتفاق

مزیدخبریں