پاکستانی دورے پر موجود جرمن وزیر خارجہ کورونا میں مبتلا

Jun 07, 2022 | 17:38:PM

(24 نیوز)جرمن وزیر خارجہ پاکستان آنے سے قبل ہی کورونا کا شکار تھیں،دورہ پاکستان مختصر کر کہ واپس جانے کا امکان۔

ذرائع کے مطابق  جرمن وزیر خارجہ کا پی سی آر ٹسٹ کروایا جا رہا ہے،  ٹسٹ کے نتیجہ کے بعد ان کے دورہ پورا کرنے یا مختصر کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جاے گا۔جرمن وزیر خارجہ کی دیگر مصروفیات منسوخ ہونے کا خدشہ۔

یہ بھی پڑھیں:ضمنی الیکشن ۔پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی جگہ کس کو ٹکٹ ملے گی؟ فیصلہ ہوگیا

انالینا بئیربوک کو پاکستان کے بعد دیگر ممالک کا بھی دورہ کرنا تھا، جرمن وزیر خارجہ کی سول سوسائٹی اور این جی اور کے نمائندوں سے بھی ملاقات شیڈول تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں ہفتے کی چھٹی بحال

جرمنی کی وزیر خارجہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تمام مصروفیات ترک کر دیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اپنے آپ کو کرنطینہ کر لیا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو کرنطینہ کے دوران اپنی رہاش سے سرکاری اور سیاسی امور انجام دیں گے ۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو کورونا کی تشخیص کیلئے اپنا ٹیسٹ کروائیں گے۔

مزیدخبریں