اہم خبر، مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کے لیے عمران خان کا بڑا اعلان

Jun 07, 2022 | 17:45:PM
اہم خبر، مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کے لیے عمران خان کا بڑا اعلان
کیپشن: عمران خان پارٹی اجلاس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں و ترجمانوں کا اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں ملک میں مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کی صورتحال پر بات چیت کی گئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے۔ 

حکومت نے عوام کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمارے دور کے عوام کو دیے گئے ریلیف بھی ختم کردیے۔ 

مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کی آواز بنیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دور میں لوڈشیڈنگ کا نام و نشان تک نہ تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی دورے پر موجود جرمن وزیر خارجہ کورونا میں مبتلا

ذرائع کے مطابق عمران خان نے اجلاس کے دوران پارٹی ترجمانوں کو اہم گائیڈ لائنز دیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے۔ 

عمران خان نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کے معاشی اعدادوشمار کو اجاگر کیا جائے۔ 

عمران خان نے مہنگائی کے خلاف ان کی حکومت کے اقدامات سے عوام کو آگاہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے معاشی صورتحال پر جھوٹے پروپیگنڈا کو عیاں کیا جائے۔