(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا خبر دار کردیا کہ پٹرول ابھی مزید مہنگا ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پری بجٹ بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ ہم نے مشکل فیصلے لیے اور مزید لیں گے۔ان کا کہناتھا کہ جب حکومت میں آئے تو بجٹ خسارہ پانچ ہزار 600ارب روپے تھا ، سب وزرائے اعظم نے 24ہزار ارب قرض لیا۔ عمران خان نے اپنے دور میں بیس ہزار ارب سے زائد کا قرضہ لیا۔ان کا مزید کہناتھا کہ ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے ، سب مل کر مسائل پر قابو پالیں گے۔
مفتاح اسماعیل کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہناتھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں 20 ملین افراد کو غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیا جبکہ تحریک انصاف کی حکومت میں 60 لاکھ افراد بے روزگار ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ سے کیسے نمٹا جائے؟ حکومت کا بڑا فیصلہ