(24نیوز)وفاقی حکومت نے یواے ای کے صدر کیلئے 100 بکرے برآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے خصوصی اجازت نامے کے تحت بکرے برآمد کرکے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے کی سمری کی منظوری دیدی،کابینہ نے وزارت خارجہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی۔بکرے یو اے ای کے صدر جنرل شیخ محمد بن زید النہیان کیلئے برآمد کیے جائیں گی ۔بکرے چندنانہ ایئر پورٹ رحیم یار خان سے اسپشیل ایئر کرافٹ سے بھجوائے جائیں گے،
واضح رہے کہ ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2020کے تحت زندہ جانوروں کی برآمد پر پابندی عائد ہے، وفاقی کابینہ سے بکروں کی برآمد کیلئے خصوصی اجازت مانگی گئی،وفاقی کابینہ کو ایکسپورٹ پالیسی آرڈر میں نرمی کا اختیار حاصل ہے، یواے ای کے سفارت خانے نے بکروں کی برآمد کیلئے وزارت خارجہ سے رجوع کیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرول مزیدمہنگا ، وزیرخزانہ نے خبر دا ر کردیا