پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کی قیاس آرائیاں جھوٹ ہیں ، مریم اورنگزیب

Jun 07, 2022 | 19:47:PM

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو افواہ قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیاں قطعی جھوٹ ہیں،ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں، افواہیں پھیلانے سے اجتناب کریں، عوام اور میڈیا سے درخواست ہے کہ افواہوں پرکان نہ دھریں۔ان کا کہناتھا کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
اس سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی خبریں سامنے آرہی تھیں ،کہا جارہا تھا کہ وزیرخزانہ نے پٹرول کی قیمت میں اضافے کا عندیہ دیدیا ہے ۔ اپنے بیان پر مفتاح اسماعیل نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج کوئی اضافہ نہیں کیاجارہا۔ انہوں نے کہا کہ پری بجٹ بزنس کانفرنس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔ فی الحال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری یا منصوبہ نہیں ہے۔ 
یہ بھی پڑھیں:مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عوام کو خوشخبری سنادی

مزیدخبریں