موجودہ حکومت روس کیوں نہیں جارہی؟ سابق وزیرخزانہ نے بتادیا

Jun 07, 2022 | 19:53:PM
موجودہ حکومت روس کیوں نہیں جارہی؟ سابق وزیرخزانہ نے بتادیا
کیپشن: شوکت ترین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے اتحادی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ 

انہوں نے مفتاح اسماعیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اعدادوشمار کو گھما رہے ہیں۔ تحریک انصاف حکومت نے عوام پر اتنا بوجھ نہیں ڈالا تھا۔ 

آئی ایم ایف نے ہر ماہ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس طرح جون تک پیٹرول کی قیمت میں 30 روپے اضافہ ہونا تھا۔ 

کچھ عرصے کے لیے ان کی حکومت نے پیٹرول کی قیمت کو فریز کیا۔ جس سے 466 ارب کا بوجھ آرہا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عوام کو خوشخبری سنادی

ان کی حکومت کی کوشش تھی کہ اس دوران روس سے سستا تیل لے لیا جائے۔ روس سےسستا تیل لیتے تو پیٹرول کی قیمتیں کم ہوجاتیں۔ 

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت امریکا سے ڈرتی ہے۔ اس لیے روس جانے سے گھبرا رہی ہے۔