(ویب ڈیسک) دعا زہرہ کاظمی کی میڈیکل رپورٹ مکمل کری گئی ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی عمر 17 سال کے قریب ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ وہ ابھی بالغ نہیں ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس سرجن ایج سرٹیفکیٹ کے مطابق دعا زہرہ کی ہڈیوں کی عمر تقریباً 16 سے 17 سال کے درمیان ہے۔
دعا زہرہ کی عمر کا اندازہ لگانے کیلئے جانچ سول اسپتال کراچی کی وومن میڈیکولیگل آفیسر ڈاکٹر لاریب گل نے کی۔
دعا زہرہ کا ایکسرے سول اسپتال کراچی کے شعبہ ریڈیالوجی میں کیا گیا تھا، چیف ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر صباء جمیل نے اپنی رائے میں دعا زہرہ کی ہڈیوں کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان بتائی۔ سول اسپتال کراچی کے چیف ریڈیالوجسٹ کے مطابق ہڈیوں کی عمر 17 سال کے زیادہ قریب ہے۔
واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے 6 جون کو دعا زہرہ کی عمر کا تعین کرنے کا حکم دیا تھا، سندھ ہائیکورٹ نے 2 روز میں دعا زہرہ کا میڈیکل ٹیسٹ کرانے اور 8 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:موجودہ حکومت روس کیوں نہیں جارہی؟ سابق وزیرخزانہ نے بتادیا
عدالت نے دعا زہرہ کی عمر کا تعین کرنے کا اس وقت حکم دیا تھا جب لڑکی نے 18 سال کا ہونے کا دعویٰ کیا۔ دعا زہرہ نے جب سندھ ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر کہا تھا کہ اس نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے۔
عدالت عالیہ نے فیصلہ دیا کہ وہ حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے زہرہ کی عمر کا تعین کرے گی۔