بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ ، سندھ میں فوج اور رینجر طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے صوبے کے 14 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کیلئے فوج اور رینجرز کو طلب کرلیا۔
صوبائی الیکشن کمشنر نے ڈی جی رینجرز کو مراسلہ ارسال کیا جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ 26جون کوشیڈول ہے۔
مراسلے کے مطابق بلدیاتی انتخابات کیلئے 9290 سے زائد پولنگ اسٹیشنز بنائے جانے ہیں، فوج اور رینجرز کے اہلکار پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعنیات ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:دعا زہرہ کی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف، عمر جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ حساس ترین پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔